پیر، 29 جولائی، 2013

وہ خط کے پرزے اُڑا رہا تھا

وہ خط کے پرزے اُڑا رہا تھا
ہواؤں کا رخ دِکھا رہا تھا

بتاؤں کیسے وہ بہتا دریا
جب آ رہا تھا تو جا رہا تھا

کہیں مرا ہی خیال ہو گا
جو آنکھ سے گرتا جا رہا تھا

کچھ اور بھی ہو گیا نمایاں
میں اپنا لکھا مٹا رہا تھا

وہ جسم جیسے چراغ کی لَو
مگر دھواں دِل پہ چھا رہا تھا

منڈیر سے جھک کے چاند کل بھی
پڑوسیوں کو جگا رہا تھا

اسی کا ایماں بدل گیا ہے
کبھی جو میرا خدا رہا تھا

وہ ایک دن ایک اجنبی کو
مری کہانی سنا رہا تھا

وہ عمر کم کر رہا تھا میری
میں سال اپنا بڑھا رہا تھا

خدا کی شاید رضا ہو اس میں
تمہارا جو فیصلہ رہا تھا​

2 تبصرے:

  1. منڈیر سے جھک کے چاند کل بھی"
    پڑوسیوں کو جگا رہا تھا"
    ....................
    کیا کہنے ہیں جناب۔
    ویسے چاند کون سا تھا ؟ میک اپ والا یا گڑھوں والا:)

    جواب دیںحذف کریں
  2. ساجد بھائی چاند تو چاند ہوتا ہے۔۔۔ مندے کے دور میں تو کوئی بھی غنیمت ہے۔ :)

    جواب دیںحذف کریں

اس بلاگ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ جیسے دوسرے تمام بلاگز کے محفوظ ہوا کرتے ہیں۔