منگل، 15 اپریل، 2014

تم نہ مانو مگر حقیقت ہے

تم نہ مانو مگر حقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے

کچھ تو دل مبتلائے وحشت ہے
کچھ تری یاد بھی قیامت ہے

میرے محبوب مجھ سے جھوٹ نہ بول
جھوٹ صورت گرِ صداقت ہے

جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ
زندگی کو میری ضرورت ہے

حسن ہی حسن جلوے ہی جلوے
صرف احساس کی ضرورت ہے

انکے وعدے پہ ناز تھے کیا کیا
اب در و بام سے ندامت ہے

اسکی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے

راستہ کٹ ہی جائے گا قابل
شوقِ منزل اگر سلامت ہے

جمعرات، 10 اپریل، 2014

جیہڑے دن دے راہ بدلے نیں

جیہڑے دن دے راہ بدلے نیں
سجن انّے واہ بدلے نیں

جد وی عالیجاہ بدلے نیں
گل نئیں بدلے، پھاہ بدلے نیں

لکھاں وریاں توں ایہہ ریت اے
ہو کے لوک تباہ بدلے نیں

اوہو تاپ تے اوہی کھنگاں
موسم کی سوا ہبدلے نیں

کجھ ہوکے کجھ ہاواں بن گئے
میں صابرؔآں، ساہ بدلے نیں
اس بلاگ کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ جیسے دوسرے تمام بلاگز کے محفوظ ہوا کرتے ہیں۔